9 اگست 2014 - 16:46
اخوان المسلمین کے سیاسی ونگ فریڈم اینڈ جسٹس پارٹی پر پابندی عائد

مصر کی ایک عدالت نے اخوان المسلمین کے سیاسی ونگ فریڈم اینڈ جسٹس پارٹی پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مصر کی ایک عدالت نے اخوان المسلمین کے سیاسی ونگ فریڈم اینڈ جسٹس پارٹی پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔ فارس نیوز کے مطابق اس فیصلے کے بعد اس تنظیم کے تمام اثاثے منجمد کر دئیے جائیں گے۔ اس جماعت کو کالعدم قرار دلانے کے لئے ائی درخواستیں عدالت میں موجود تھیں جن سب کا آج فیصلہ سنا دیا گیا۔ مصر کے موجودہ صدر عبدالفتاح السیسی کی حکومت نے گذشتہ ایک سال سے اسلامی تحریک اخوان اور حزبِ اختلاف کی دیگر جماعتوں کے خلاف خلاف سخت کارروائیاں کی ہیں۔ گذشتہ سال دسمبر میں اخوانِ المسلمین کو شدت پسند گروہ قرار دے کر اس پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ یاد رہے السیسی نے جولائی 2013 میں عوامی مظاہروں کے بعد منتخب صدر محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔ انھوں نے ملک میں مظاہروں کے حق میں سخت پابندیوں کے قانون کا بھی نافذ کیا ہے۔ مارچ میں عبدالفتاح السیسی نے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کے لیے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا اور صدر منتخب ہونے کے بعد ملک کی قیادت سنبھال لی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲